آرمی چیف کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا دورہ

0
21

آرمی چیف کا نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کا دورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا، آرمی چیف کو این آر ٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے الیکٹرانک وارفیئر اور گراوَنڈ سرویلنس لیبارٹریز کا افتتاح کیا،آرمی چیف نےاین آرٹی سی کی گزشتہ تین سال کی کارکردگی کی تعریف کی،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق این آر ٹی سی مسلح افواج کے لیے الیکٹرانک وارفیئر آلات تیار کرتی ہے،آرمی چیف نے این آرٹی سی کوجدت پسندی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،این آر ٹی سی میں گراؤنڈ سرویلنس ریڈاراعلیٰ پائے کے تیارکیے جاتے ہیں،

Leave a reply