آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام, یوم یکجہتی پر اہم پیغام

0
34

آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام
باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے ۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مصائب و مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ایک جان ہو کریوم یکجہتی کشمیر منارہی

Leave a reply