آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ایک اور سمری کی تیاری جاری

0
28

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ایک اور سمری کی تیاری جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدمت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے چوتھی سمری کی تیاری جاری ہے، یہ چوتھی سمری عدالت میں پیش کی جائے گی، عدالت نے سمری پیش کرنے کا کہا تھا اور حکم دیا تھا کہ سپریم کورٹ کو سمری میں شامل نہ کیا جائے، سپریم کورٹ کا کندھا استعمال نہ کیا جائے،

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بجے تک سمری جمع کروا دیں، فل بینچ اسکو دیکھے گا اور شام کو مختصر فیصلہ جاری کریں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ رولز میں ترمیم کر سکتے ہیں اب سمری ججز کی تعیناتی اور توسیع کے متعلق ہو گی، اگر تاخیر کریں گے تو اسکے ذمہ دار آپ ہوں گے، جو چکھ ہوا اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سماعت کا تیسرا روز ہے، تین دن سے مسلسل سماعت جاری ہے، اس حوالہ سے حکومت 3 سمریاں عدالت میں پیش کر چکی ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کیس لڑنے کے لئے استعفی دے دیا ہے آج انہوں نے عدالت میں کہا کہ ہم بیان حلفی جمع کرواتے ہیں کہ چھ ماہ میں قانون میں تبدیلی کر لیں گے

Leave a reply