آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات

0
24

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،مشترکہ مفادات پر مبنی کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کے لیے پر امید ہیں،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔معزز مہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply