آرمی چیف سے صدر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کی ملاقات

0
27

آرمی چیف سے صدر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوَنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کرسٹوفر کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ہیلتھ ورکرز کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسٹر کرسٹوفرایلیش نے متاثر کن افراد کی شمولیت کے ذریعہ ، پولیو مہم کی قومی پہنچ اور کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ اور کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا، پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کےلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی، ک فوج نے انسداد کورونا مہم بھی جاری رکھی،

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کی نیک مقصد کے لئے فاؤنڈیشن کی انتھک کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

Leave a reply