آرمی چیف سےافغانستان میں روسی صدر کے مندوب کی ملاقات، افغان امن عمل پیشرفت پر تبادلہ خیال

0
26

آرمی چیف سےافغانستان میں روسی صدر کے مندوب کی ملاقات، افغان امن عمل پیشرفت پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : افغانستان میں روسی صدر کے مندوب ضمیر کابولوف نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصا افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے مفاد میں ہے۔

دورے پر آئے ہوئے معززین نے افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی طرف سے ادا کیے جانے والے مثبت کردار کی تعریف کی اور اظہار خیال کیا کہ پاک روس تعلقات کئی گنا بڑھتے رہیں گے۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply