آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف کی ملاقات

0
56

آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف کی ملاقات

باغی ٹی وی : جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورسز کے چیف جنرل روڈزانی میپھوانیا نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی مفادات ، علاقائی سلامتی کی صورتحال ، دفاع ، تربیت اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کو افریقی براعظم میں ایک کلیدی ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن ، سلامتی اور افریقی خطے کی ترقی کے لئے جنوبی افریقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
دورہ کرنے والے معززین نے علاقائی امن و استحکام خصوصا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ دونوں معززین نے ہر سطح پر دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Leave a reply