ظفراللہ جمالی کا انتقال، آرمی چیف،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار، اہلخانہ سے تعزیت

0
18

راولپنڈی: ظفراللہ جمالی کا انتقال، آرمی چیف،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار، اہلخانہ سے تعزیت،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ دکھ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے بھی سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ مرحوم ایک مہنجے ہوئے سیاستدان اورایک محبت وطن انسان تھے

Leave a reply