راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بہن کی وفات پر تعزیت کی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کےوفات پر تعزیت کی اور اُن کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔
آرمی چیف آف اسٹاف نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے بھی دعا کی۔دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بہن کے وفات پر تعزیت کی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ آج صبح وفات پاگئی تھیں، اُن کا نماز جنازہ ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے گاؤں چک 44 میں بعد نمازِ عصر ادا کیاگیا۔