آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر غور

0
29

آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر غور

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کی جاری کوششوں اور دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا جبکہ افغانستان امن عمل کے لیے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
اس سے پہلے پاکستان اور افغانستان میں سوئزرلینڈ کے سفیر مسٹر بینیڈکٹ ڈی سیرجت نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف اور معزز سفیر نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور مزید تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عہد کیا۔ معززین کا دورہ کرنے سے خطے میں تنازعات کی روک تھام کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا گیا،

Leave a reply