آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری جرنیلوں اورحکمرانوں سے اہم ملاقاتیں

0
49

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اہم دورے پرقطرپہنچ گئے:قطری جرنیلوں اورحکمرانوں سے اہم ملاقاتیں،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ دوروزہ سرکاری دورے پرقطرپہنچ چکے ہیں جہاں ان کی اعلیٰ فوجی اورسول حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئی‌ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق قطرپہنچنے پرپاک فوج کے سربراہ سے قطری نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمد آل آتیہ،وزیردفاع لیفٹیٹنٹ جنرل غدم بن شاہین چیف آف اسٹاف قطرآرمڈ فورسز سے اہم گفتگو بھی ہوئی

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی ، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اور اخوت کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے ، جو ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں‌ میں قطری جرنیلوں‌ اوراعلیٰ سرکاری حکام نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a reply