آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان ، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

آرمی چیف کی دورہ آذربائیجان کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا آذر بائیجان کا سرکاری دورہ آرمی چیف کی آذر بائیجان کے وزیرداخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں. ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا.

آرمی چیف نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ خطے کی صورتحال پر قریبی تعاون اور اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے.باکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون ، خطے کے امن و استحکام، توانائی اور تجارت میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک کی ایک دوسرے تک رسائی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین ہر سطح اور فورمز پر باہمی مفادات پر مبنی رابطوں میں اضافے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات پاکستان اور آذر بائیجان کے قریبی تعاون اور چیلنجز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

ان ملاقاتوں میں آذر بائیجان کی قیادت نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور خطے میں تنازعات کی روک تھام خصوصاً افغانستان میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

Comments are closed.