چیف آف آرمی کا ایف ڈبلیو او کادورہ، جاری پراجیکٹ کو سراہا

0
34

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ہیڈ کوارٹر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کا دورہ کیا۔

باغی ٹی وی : آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز ، چیف انجنئیر اور میجر جنرل کمال اظفر ، ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے کیا۔آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے میگا پروجیکٹس کے لئے تنظیم سازی کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Leave a reply