آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیب کا دورہ

0
31

آرمی چیف کا لاجسٹک تنصیب کا دورہ

باغی ٹی وی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیب کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو مختلف سروسز کی تیاری ، نئے شیڈوں کی تعمیر اور موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے راولپنڈی اسٹیشن پر راشن اور دیگر اشیاء کی فراہمی میں جدید طریقہ کار ، کارکردگی اور ڈپو کی صلاحیت بڑھانے کی تعریف کی اور کارپوریشن کی ذمہ داریوں کو بخوبی ادا کرنے پر سراہا ۔
اس سے قبل وہاں پہنچنے پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی کا استقبال کیا۔

Leave a reply