نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات کیوں حاصل کرنا پڑیں

0
22

نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات کیوں حاصل کرنا پڑیں، بتایا ڈاکٹر عدنان نے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی میاں نواز شریف کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کےعلاج کے لیے ویسکولرسرجن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میاں نواز شریف کے مزید ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔

Leave a reply