آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

0
44

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت ، دوطرفہ دفاع ، سلامتی ، علاقائی امن کے لئے باہمی تعاون اور رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور حرمین شریفین کے دفاع کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ولی عہد شہزادہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد کے مابین تعلقات پر مبنی ہیں اور دونوں قومیں امت مسلمہ کے امن ، استحکام اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Leave a reply