کراچی: مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کی وفات پرآرمی چیف ،وزیراعظم کا اظہار افسوس،اطلاعات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم کی وفات پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاک فوج کے سربراہ نے مفتی نعیم کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورخاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی ہے ، آرمی چیف نے مفتی نعیم کی ملک وقوم اوردین اسلام کےلیے خدمات پران کوخراج تحسین بھی پیش کیا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ممتاز عالم دین مفتی نعیمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ مرحرم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غم ذدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مفتی نعیم ملک کے ممتاز مذہبی اسکالرز میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ سائٹ ایریا میں واقع جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔ انہوں نے کئی اہم معاملات میں ریاست کے حق میں فتوے بھی جاری کیے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر قانونی غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ بھی جاری کیا تھا۔








