آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

0
25

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لیکی قیانگ سے ہونے والے ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے

مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میں‌بینک ، اور بھی بینک بیلنس ،فقیر بادشاہ سرکار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی عسکری قیادت پیپل زلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان ویگیو، سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو قلیانگ اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ ایڈمرل یوآن یوبئے سے ملاقاتیں کریں گے۔

زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی چین کی طرف سے دورہ چین کی دعوت تھی ، آرمی چیف چین میں فوجی حکام ، چینی صدر اور سیکورٹی اداروں سے بات چیت کریں گے

ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیں‌گے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی

Leave a reply