آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

0
20

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کی قدر کرتا ہے اور ہم ہم آہنگی کی بنیاد پر اپنے تعلقات کی اسٹریٹجک صلاحیت کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

دورہ کرنے والے معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا۔

Leave a reply