آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات اہم امور پر بات چیت

0
28

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات اہم امور پر بات چیت

باغی ٹی وی :پاکستان میں جاپان کے سفیر ہز ایکسی لینس مسٹر کوننوری میتسودا نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور علاقائی استحکام کے لئے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ معززین تشریف لانے والے مہمان نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی خصوصا افغان امن عمل اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا

Leave a reply