fbpx

آرمی چیف سے امریکن کمانڈر کی ملاقات ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکن کمانڈر کی ملاقات ، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل کنیتھ ایف میکنزی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال جبکہ خاص طور پر جاری افغان مصالحتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال کے اور جاری افغانستان مفاہمت کے عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے افغان صورتحال کے سیاسی حل کی اہمیت کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کا پابند ہے کیونکہ پاکستان میں قیام امن کے لئے یہ ضروری ہے۔

دورہ کرنے والے معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کی قابل ستائش کوششوں کو سراہا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.