آرمی چیف سے یوکرائن کے سفیر کی ملاقات ، دفاع سمیت دیگر تعاون بڑھانے کا عزم

0
41

آرمی چیف سے یوکرائن کے سفیر کی ملاقات ، دفاع سمیت دیگر تعاون بڑھانے کا عزم

باغی ٹی وی : پاکستان میں یوکرائن کے سفیر مارکین چوچوک نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں اضافے کے امور زیربحث آئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یوکرائن کے ساتھ تمام ڈومینز میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یوگرینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں ، خصوصا افغان امن عمل کی تعریف کی۔ دونوں فریقوں نے خاص طور پر دفاعی تعاون کے سلسلے میں ، منظم فورمز پر دوطرفہ مصروفیات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a reply