راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام
آئی ایس پی آر ک مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانےکی خواہش کا اعادہ کیا گیا، امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔