آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

0
40

راولپنڈی:آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہارتعزیت کیا

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا، آرمی چیف کو پاک افغان ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی اور صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، اندوہناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، صوبے کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے تھے اور سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہزارہ برادری کےتمام مسائل سمجھتاہوں،ماضی میں ایک کالعدم تنظیم کانام لیا تو انہوں نےمجھے دھمکیاں دیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا تھا بھارت پاکستان میں انتشار چاہتاہے،پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10 کان کنوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Leave a reply