آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2024 مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپگریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا، ایئربیس آمد پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر الملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئرفورسز شریک ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارےبریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے دلکش فضائی نمائش کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے نوجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ جاری مشق ”انڈس شیلڈ-2024“ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔