آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا دورہ آذربائیجان ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

0
35

آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا دورہ آذربائیجان ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی : پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آذربائجان کا دورہ۔جمہوریہ آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف اور وزیر اعلی کرنل جنرل ہانوف ذاکر اصغر اوغلو ، وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھول پش کیے ۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان متمدن ثقافتی ، مذہبی اور تاریخی وابستگیوں پر مبنی مشترکہ قدریں مشترک ہیں اور تمام فورمز میں باہمی مفید اور بہتر تعاون کی زبردست جغرافیائی حکمت عملی کی اہمیت اور صلاحیت ہے۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون اور علاقائی شراکت داری کو مزید بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

معززین نے تمام بین الاقوامی فورمز پر آذربائیجان کے لئے پاکستان کی حمایت آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
۔

Leave a reply