فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں،عمران خان

0
152
imran_khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ فسطائی بندوبست کی جانب سے ہماری جمہوریت، ہماری عدلیہ، ہمارے آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر ایک مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ سیٹ اپ نے جمہوریت، عدلیہ اور آئین کو مذاق بنادیا، شیریں مزاری کو ضمانت کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے دیگر قائدین کی طرح، شیریں مزاری کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرکے ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہمارے کم و بیش ساڑھے سات ہزار (7500) کارکنان گرفتار کئےجاچکےہیں جن میں بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ایسے میں جب میں آپ سے مخاطب ہوں، گھروں میں (غیرقانونی طور پر) دھاوا بولا جارہا ہے، ان میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے اور (بغیر کسی لحاظ کے) مرد و خواتین کو اٹھایا جارہا ہےاس میں جب ہمارا ملک معاشی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے لحاظ سے زوال کی تہہ میں اتر چکا ہے، ہم مزید گہرائیوں کو چھو رہےہیں اور یہ سب پاکستان تحریک انصاف کوآئندہ حکومت بنانے سے روکنے کیلئے کیا جارہا ہے۔


اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی فوج سے کون لڑنا چاہتا ہے، فوج کو کمزور کرنے کا مطلب خود کو کمزور کرنا ہے، فوج پر اپنے بچوں کی طرح اصلاح کرنے کے لیے تنقید کرتا ہوں، مجھے عالمی سطح پر پاک فوج کا دفاع کرنے پر فخر ہے،میں نے کبھی کسی کی غلامی نہیں کی، پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے، 40 دہشت گرد میرے گھر میں ہیں تو ضرور آئیں لیکن وارنٹ لے کر آئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے، میرا حکام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کیے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیقات کریں، یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن اور جمہوری جماعت ہے۔ میں نے کئی ایک واقعات کا حوالہ دیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے تصادم کی راہ روکنے کیلئےمسلسل صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار پرامن راستے کا انتخاب کیا اگرچہ مجھے اور میری جماعت کو اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ اٹھانا پڑی۔

میرا حکّام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری عمارتوں پر کئے جانے والے کسی بھی حملے کی شفاف تحقیق کریں؛ میرا اعتقاد ہے کہ یہ سب تحریک انصاف کو پھانسنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی میں پولیس سے کہتا ہوں کہ زبردستی گھسنے اور افراتفری پھیلانے کی بجائے باقاعدہ سرچ وارنٹس کے ساتھ میری رہائشگاہ پر آئیں اور ان مبیّنہ دہشتگردوں کو (بقول ان کے) جو یہاں چھپے ہوئے ہیں گرفتار کرلیں۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا ملک چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں آخری سانس تک اپنے ملک میں رہوں گا۔

Leave a reply