fbpx

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے کادورہ کیا ،آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرداواتوئی سیکٹر میں فرائض سرانجام دینے والے جوانوں سے ملاقات کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوپاک افغان بارڈرپرآپریشن بارےبریفنگ دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم دیرپا امن کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان بارڈرکی سیکیورٹی بہتربنانے کے لیے موثرکردارادا کررہا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدی تحفظ / انتظامی اقدامات کی تکمیل کے بارے میں بھی بتایا گیا ، خاص طور پر مکمل پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی

سرحدی علاقوں کے اس مشکل حصے پر باڑ لگانے کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔ شمالی وزیرستان میں اب بین الاقوامی بارڈر کے آخری باقی حصے پر سیکیورٹی فورسز کا فعال کنٹرول ہے۔ اس سے شمالی اور جنوبی وزیرستان دونوں میں عوام کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ ہوگا اور پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے پر چیکنگ کو تقویت ملے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں کی نمایاں آپریشنل کارکردگی اور حوصلے کی اعلی حالت کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم امن و استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی غیرمعمولی حمایت کے لئے ان کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑے پیمانے پر امن لوٹ آیا ہے ،بارڈرسیکیورٹی کو بہتربنانے کے لیے پاکستان اپنے حصے کاکام کررہا ہے،پاکستان نے پاک افغان سرحدپرایف سی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کوبہتر بنایا ہے ،حالات کومعمول پرلانے میں مقامی آبادی اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے محنت کی،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قبائلی عوام نے بھرپورمددفراہم کی ہے،قانون نافذکرنے والےاداروں کی صلاحیتیوں کونکھار رہےہیں،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطےمیں مجموعی طورپرامن قائم ہوچکا ہے،علاقے کو بدامنی سے بچانے اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیاررہنا ہوگا،دشمن قوتیں ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمیران شاہ کابھی دورہ کیا،شمالی وزیرستان پہنچنے پر کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے استقبال کیا