ہم تونہیں مانتےکہ ارناب گوسوامی کےمنہ سےسچ نکلا: پاکستان کادعویٰ مسترد کرتےہیں‌:ریپبلک میڈیا نیٹ ورک

0
27

نئی دہلی :ہم تو نہیں مانتے کہ ارناب گوسوامی کے منہ سے سچ نکلا:پاکستان کے دعوے کومسترد کرتے ہیں‌:ریپبلک میڈیا نیٹ ورک،اطلاعات کے مطابق بھارتی پراپیگنڈہ میڈیا نیٹ ورک جسے ریپبلک میڈیا نیٹ ورک بھی کہا جاتا ہے کی طرف سے پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے پیش کردہ حقائق کو مسترد کردیا ہے

اس بھارتی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دنیا جو مرضی کہے کہ ایڈیٹرانچیف ارنب گوسوامی کے موبائل سے لیک والی چیٹ سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پلوامہ حملہ بھارت نے خود کروایا ہے ادارہ یہ ماننے کے لیے بالکل تیارنہیں ہے

ٔریپبلک میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ تو اپنے اس صحافی کی خوبیوں سے اچھی طرح واقف ہیں ، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ اس موقع پرارنب گوسوامی کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں

 

ریبلک میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ارنب گوسوامی کی رپورٹنگ ہمیشہ درست ثابت ہوئی ، ارنب نے بالا کوٹ سرجیکل اسٹرائیک کو بے نقاب کیا ، ایڈیٹرانچیف نے پاکستان کی طرف سے بھارت میں ہونے والی دہشت گری کو بے نقاب کیا توکیسے ہوسکتا ہے کہ اس موقع پر وہ ارنب گوسوامی کی حمایت سے دستبردار ہوجائے

یاد رہے کہ بھارتی دہشت گرد صحافی ارنب گوسوامی کے موبائل سے لیک ہونے والی چیٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ پلوامہ حملہ بھارت نےکروایا اوراس کی پری پلاننگ کا تمام ریکارڈ ارنب گوسوامی کی چیٹ سےثابت ہوگئی ہے

اس واقعہ پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ارنب گوسوامی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا جسے بھارتی میڈیا نیٹ ورک نے مسترد کردیا ہے

Leave a reply