ارون بالی کے انتقال پر ابھیشیک بچن اداس ہو گئے

0
55

بالی وڈ کے سینئر اداکار ارون بالی انتقال کر گئے ہیں، ان کےانتقال پر پورا بالی وڈ‌ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے.ابھیشیک بچن نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے. اداکار نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پوسٹ لکھی اس میں انہوں نے کہا کہ ” ارون ایک پرجوش اور محبت کرنے والا انسان تھا، مجھے ان کے انتقال کا سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے ابھیشک نے ارون کے خاندان سے تعزیت کی۔ "ارون بالی جی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔مجھے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جسے ارون جیسے فنکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا. یاد رہے کہ ارون بالی آج صبح ممبئی میں 79 سال میں چل بسے. انہوں نے ٹیلی ویژن شوز اور فلموں میں‌کام کیا ان کی مشہور

فلموں میں تھری ایڈیٹس، کیدارناتھ، پانی پت و دیگر کے نام قابل زکر ہیں . ارون حال ہی میں عامر خان اسٹارر لال سنگھ چڈھا اور امیتابھ بچن اسٹارر گڈ بائی میں بھی نظر آئے تھے۔ ارون بالی کے ساتھی اداکاروں، مداحوں اور انڈسٹری کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر تجربہ کار اداکار کو دلی خراج تحسین پیش کیا۔ارون کے ٹی وی ڈراموں کے کئی کردار سپر ہٹ رہے، ارون نہایت ہی خوبصورت انداز میں‌ڈائیلاگز کی ادائیگی کرتے تھے.

Leave a reply