fbpx

عروسہ کو پیسے دیئے بغیر یہ کام نہیں ہوتا تھا، امریندر سنگھ پر نوجوت سدھوسنگھ کی اہلیہ کی تنقید

عروسہ عالم کو پیسے دیئے بغیر یہ کام نہیں ہوتا تھا، امریندر سنگھ پر نوجوت سدھوسنگھ کی اہلیہ کی تنقید
نوجوت سدھو کی اہلیہ نے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پر تنقید کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ پنجاب میں عروسہ عالم کو ‘پیسے، تحائف’ کے بغیر ایک بھی پوسٹنگ نہیں ہوئی

سابق سی ایم کے میڈیا ایڈوائزر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ پاکستانی صحافی کی تصویر پر نوجوت کور سدھو نے کہا کہ یہ پرانی تصویر ہے۔کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے ہفتہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پر پاکستانی صحافی عروسہ عالم کے ساتھ دوستی پرتنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں کسی بھی عہدیدار کی ایک بھی پوسٹنگ ان کو "پیسے یا تحفے” کے بغیر نہیں ہوئی۔ سدھو کے پرنسپل ایڈوائزر محمد مصطفیٰ نے بھی سنگھ پر تنقید کی،

سدھو کی اہلیہ کی جانب سے یہ الزام پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا پاکستانی صحافی، جو کئی سالوں سے سنگھ سے ملنے آ رہی تھی ، اس کا پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق تو نہیں

سابق ایم ایل اے نوجوت کور سدھو نے امرتسر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پنجاب میں ایک بھی پوسٹنگ عروسہ عالم کو پیسے یا تحائف کے بغیر نہیں ہوئی۔ محکمہ پولیس میں بھی عالم کی رضامندی کے بغیر کوئی پوسٹنگ نہیں ہوئی اور پاکستانی صحافی ساری رقم لے کر بھاگ گئی

قبل ازیں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ جنہوں نے حال ہی میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اس کے ردعمل میں پنجاب کے نائب وزیر اعلیٰ سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت کیپٹن امریندر سنگھ کی خاص دوست عروسہ عالم کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات کی تحقیقات کرے گیوہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے ʼبی بی جی (عروسہ) کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات کی تحقیق کرنے کے لیے کہیں گے وہ ڈی جی پی سے امریندرسنگھ کی وزارت اعلیٰ کے زمانے میں پاکستان سے آنے والے ڈرونز کی رپورٹس کی تحقیقات کرنے کو بھی کہیں گے

پاکستانی صحافی عروسہ عالم نے بھارتی ریاست پنجاب کی اس سیاسی بیان بازی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور آئی ایس آئی سے تعلقات کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کانگریس کے سیاست دانوں سے وہ انتہائی مایوس اور بیزار ہیں۔ میں بہت دکھی اور دل شکستہ ہوں اور پھر کبھی بھارت واپس نہیں آؤں گی اخبار انڈین ایکسپریس کے ساتھ ایک انٹرویو میں عروسہ نے کہا،میں یقین نہیں کر سکتی کہ وہ اتنا نیچے گر سکتے ہیں وہ کپتان کو شرمندہ کرنے کے لیے مجھے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا وہ اتنے دیوالیہ ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنے سیاسی مقاصد کے لیے مجھے بیچ لانے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ میری کیپٹن امریندر سنگھ سے 2006ء میں ملاقات ہوئی تھی، تب میں پچاس سال سے زائد جبکہ وہ 60 سال کے تھے، اس لئے اس دوستی کو معاشقہ قرار دینا بہت غلط ہے

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!