گھر میں گھس کر خواتین کو باندھ کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار
گھر میں گھس کر خواتین کو باندھ کر گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے شفیق آباد اور راوی روڈ پولیس نے کاروائی کی ہے
قتل , اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لئے، راوی روڈ پولیس نے کاروائی کرتے سفاک قاتل برکت اللہ کو گرفتار کیا ملزم نے راوی روڈ کے علاقہ میں سابقہ رنجش کی بنا پر سمیع اللہ کو قتل جبکہ واحد نصیر زخمی ہوا ،ملزم نے خیبر پختونخواہ کے علاے باجوڑ میں بھی انعام اللہ نامی شخص کو فائر مار کر قتل کیا تھا ،شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو ایک گھنٹے میں گرفتار کیا ،ملزم آصف نے معمولی لڑائی جھگڑا ہونے پر چھریاں مار کر آصف کو قتل کیا ،ملزمان ناصر, احسان,علی حمزہ, وسیم نے گھر میں مسلح ہو کر ڈکیتی کی ،ملزمان نے خواتین کو باندھ کر اور بچوں کو حراساں کرتے ہوئے واردات کی ،شفیق آباد پولیس کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹل, موبائل, 2 موٹر سائیکل, طلائی زیور اور نقد رقم برآمد کر لی گئی،
انسداد جرائم کے حوالہ سے بڑی کاروائی پر شفیق آباد اور راوی روڈ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی گئی، ایس پی سٹی رضوان طارق کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی لانا اولین ترجیحات میں شامل ہے,
دوسری جانب گھر میں گھس کر نوجوان لڑکے سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ملزم نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی، بات پولیس تک پہنچی تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی ایئر پورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا والد کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز حسین نے گھر میں آکر زبردستی میرے بیٹے سے زیادتی کی ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا زیادتی جیسا فعل ناقابل برداشت ہے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے
دوسری جانب معمولی تلخ کلامی پر سیدھی فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس نے دھر لیا،آپریشن ونگ تھانہ ماڈل ٹاؤن نے 15 کال پر فوری کارروائی کی.گاڑیوں کے ٹکراؤ اور تلخ کلامی پر سیدھی فائرنگ کرنے والا ملزم حارث نسیم گرفتار کر لیا گیا، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن رانا نعیم اللہ خان کا کہنا ہے کہ ملزم حوالات میں بند ہے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا،
دوسری جانب قتل کی سفاکانہ واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،زمیندارکا قاتل اس کا اپنا بیٹا ہی نکلا ۔پولیس نے ملزم کوحراست میں لے لیا،ڈی ایس پی فیروزوالہ عمران عباس چدھڑکے مطابق چندروزقبل تھانہ شرقپورکے نواحی گائوں ناظرلبانہ میں زمیندار عابد علی پراسرارطورپر قتل ہوگیا تھا جس کی قتل کی تفتیش مختلف پہلووں کوسامنے رکھتے ہوئے کی، انویسٹی گیشن پولیس شرقپور نے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کے بیٹے 17سالہ آفتاب کو حراست میں لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات کا انکشاف کیا کہ وقوعہ کے وقت ملزم آفتاب کا باپ عابد علی گھرمیں سورہاتھا جبکہ دیگراہلخانہ شادی میں شیخوپورہ گئے ہوئے تھے دونوں باپ بیٹا گھرمیں اکیلے تھے ملزم آفتاب نے چندروزقبل پسٹل اپنے رشتہ دارکے ہاں سے لیا اوراسے گھرمیں ہی چھپائے رکھا ملزم نے ڈانٹ ڈپٹ اورمارپیٹ کا بدلہ لینے کی خاطر اپنے حقیقی باپ کو سرمیں گولیاں مارکرہلاک کردیا
@MumtaazAwan
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنیوالا جج گرفتار
نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کرنیوالے جج کو جیل بھجوا دیا گیا