ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری ،امریکہ میں جشن

0
28

اسلام آباد : ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری ،امریکہ میں جشن ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ممبئی حملوں میں ملوث ہونے پرذکی لکھوی کوجوابدہ ٹھہرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں ذکی الرحمان لکھوی کی گرفتاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور ذکی لکھوی کودہشت گردی اورمالی اعانت کاذمہ دار ٹھہرانااہم اقدام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی اورسزاکےعمل کاجائزہ لےرہےہیں، ممبئی حملوں میں ملوث ہونےپرذکی لکھوی کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

یاد رہے 2 جنوری کو کاؤئنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے ذکی الرحمان لکھوی کو گرفتار کیا تھا،ملزم کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان پر دہشت گردی کے لیے جمع فنڈز سےڈسپنسری چلانے کاالزام ہے جبکہ ذکی الرحمان لکھوی نے فنڈ ذاتی اخراجات کے لیے بھی استعمال کیے ، اس کے علاوہ کالعدم تنظیم کارکن ہونےکےساتھ ذکی الرحمان لکھوی اقوام متحدہ کی جانب سے بھی نامزد تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا کیس چلایا جائے گا۔

Leave a reply