عمران خان کسانوں کے دل کی آوازبن گئے :کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر شوگرملز مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
28

لاہور:عمران خان کسانوں کے دل کی آوازبن گئے :کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی پرشوگرملزمالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری،اطلاعات کے مطابق کسانوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والی شوگرملز کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

کین کمشنر نے 17 کروڑ روپے کی عدم ادائيگی پر ایک شوگر مل کے مالکان کے خلاف جھنگ کے تھانوں میں 2 مقدمات درج کرائے ہیں۔ایف آئی آر کین کمشنر پنجاب کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس کے مطابق شوگر مل کسانوں کے 17 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اوکاڑہ کی شوگر مل 29 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے جس پر کین کمیشن پنجاب نے شوگر ملز مالکان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔کین کمشنرپنجاب نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈی پی او اوکاڑہ کو مل مالکان کو گرفتار کرنے کی درخواست کردی۔

یاد رہےکہ عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ آئندہ بھی کسی کسان کی رقم نہ روکی جائے اوروہ شوگرملیں جوکسانوں کوتنگ کرتی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے

Leave a reply