ارسلان خالد کو آئی ٹی کی وزارت دینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

0
18
punjab assambly

ارسلان خالد کو آئی ٹی کی وزارت دینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارسلان خالد کو پنجاب میں آئی ٹی کی وزارت دینے کی شدید مذمت کرتا ہے ،ارسلان خالد نے سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کے کہنے پر سیاستدانوں کے خلاف غداری کی مہم چلائی، سیاستدانوں کو غدار قرار دینے والے شخص کو وزارت دینا عوامی نمائندوں کی توہین ہے غداری کے سرٹفکیٹ تقسیم کرنے والا یہ شخص اب پنجاب کے وسائل استعمال کرے گا، یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارسلان خالد سے وزارت فوری واپس لی جائے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ارسلان خالد کو پنجاب کا وزیر آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے، اس سے قبل آئی ٹی کی وزارت راجہ یاسر ہمایوں کے پاس تھی جو ارسلان خالد کو دے دی گئی،ارسلان خالد کے وزیر آئی ٹی مقرر ہونے پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے ارسلان خالد کی تقرری پر کہا کہ لیں جی،ارسلان بیٹے کو اب پنجاب میں "خدمات” کے عوض سپیشل اسسٹنٹ لگا دیا گیا ہے،اب ارسلان بیٹا یہاں سے تنخواہ لیکر شر پھیلایا کرے گا،اور اپنے مالک اور مالکن کے سرٹیفکیٹ بانٹا کرئے گا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

مبینہ آڈیولیک میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو ہدایات دے رہی ہیں کہ کس طرح مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے ؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا’

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور اس جیسے دیگر اور لوگ میرے اور خان صاحب کے بارے میں باتیں کریں گے، انہوں نے اس سے بھی زیادہ گند ڈالنا ہے، میرے ساتھ جو بچی فرح ہوتی ہے، اس کے خلاف بھی بولیں گے، اتنا گند ڈالیں گے اور لوگوں کی گواہیاں بھی دیں گے لیکن آپ نے اس کا کوئی ایشو نہیں بنانا بلکہ ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے’۔

بشریٰ بی بی مزید کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ‘علیم خان اور باقی سب جو بولیں گے وہ سب پلاننگ کے تحت ہے، آپ نے ان کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، آپ نے سوشل میڈیا میں لیٹر (مبینہ دھمکی آمیز امریکی خط) کا معاملہ اٹھانا ہے کہ وہ خط صحیح ہے، یہ غداری کی وجہ سے اکٹھے ہوگئے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کے لیے یہ غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں اور غدار باہرکی قوتیں بھی ہیں اور سب، یہ سارا آپ کو پتا ہے’۔

بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ’ آج آپ نے روس کا معاملہ اٹھانا ہے اور اس معاملے کو نیچے نہیں آنے دینا، ٹرینڈ بنا دینا ہےکہ ان کو بھی پتہ ہےکہ خان اور ملک کے ساتھ غداری ہو رہی ہے’۔ مبینہ لیک آڈیو میں سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ‘فرح اور میرے بارے میں انہوں نے بہت گند اڑانا ہے، اس کو بھی آپ نے غداری سے لنک کرنا ہےکہ ہمیں پتہ ہےکہ یہ کون غدار کر رہا ہے’

 بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش

علیم خان، حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبریں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

بنی گالہ میں عمران خان کی کابینہ تشکیل ، چیف آف سٹاف بھی مقرر

Leave a reply