صحافی یونینز،سیاسی دھڑوں اور ایسوسی ایشنز پریس کلب کا صدر ارشد انصاری کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار

0
42

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کی یونینز،سیاسی دھڑوں اور ایسوسی ایشنز نے پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر منتخب قیادت کی کردار کشی کو صحافی اتحاد کی کمر میں خنجر گھوپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس مہم میں شامل ناعاقبت اندیش افراد کی کلب ممبر شپ لاہورپریس کلب کی جنرل کونسل کے فیصلوں کے تحت منسوخ کرنے کے مطالبے پر مشتمل قرار داد بھی منظور کر لی گئی ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے رکن بدر ظہور چشتی کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد میں رکن پریس کلب وایف بلاک صلاح الدین اولکھ کی درخواست پر پروگریسو گروپ کی گورننگ باڈی 2018ءکے سیکرٹری ،2016ءاور 2017ءکے صدر کی جانب سے ایف بلاک کے 34 پلاٹس من پسند افراد کو بانٹنے کے خلاف نیب میں جاری انکوائری کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں موجود لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان کی اکثریت نے بھی سوشل میڈیا پر بلا ثبوت منتخب قیادت کی پگڑیاں اچھالنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ارشد انصاری کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پریس کلب کی موجودہ قیادت صحافتی برادری کے لئے تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے جن کے تحت صحافی کالونی ہربنس پورہ کے الاٹیوں کو پروگریسو گروپ کے صدر 2010ءکی مجرمانہ غفلت کے باعث پلاٹ کی جو قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے،اس کو دوبارہ 3 لاکھ روپے تک نیچے لانے کے لئے مثبت پیش رفت بھی شامل ہے اس ایک اقدام سے کلب کے ممبر الاٹیوں کی 1 ارب 30 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا ،

اس کے علاوہ کالونی کے بی بلاک اور دیگر بلاکوں میں قبضہ گروپس کے خلاف موثر اور ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں اورعدالت میں پریس کلب کا اپنا وکیل پیش ہورہا ہے اس لحاظ سے وہ دن دورنہیں جب 2007ءسے گھر بنانے کے منتظر الاٹی قبضہ حاصل کرلیں گے۔ان کا کہناتھا کہ کلب کو بھوت بنگلے سے دوبارہ شاندار کلب بنانے کے عملی اقدامات بھی قابل ستائیش ہیں، کیفے ٹیریا کی تزئین و آرائیش آخری مراحل میں ہے،لیڈیز و فیملی روم بھی بن چکا ہے جبکہ عید کے بعد گزشتہ سال جون سے ختم ہونے والی ممبران کی انشورنس بھی بحال کردی جائے گی۔اجلاس میں اس بات کو خوش آئند قرار دیا گیا کہ کلب کے وہ ملازم جن کی تنخواہ 14 ہزار روپے ماہانہ سے کم تھی اس میں 1 ہزار سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کرکے نئی تنخواہ گزشتہ روز اضافے کے ساتھ ادا کردی گئی ہے۔اجلاس میں کلب کے صدر ارشد انصاری اور سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بلاک کے انجینئر نگ ڈیزائن کا ٹینڈر پی جے ایچ ایف کی منیجنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں منظوری کے بعد جاری کردیا جائے گا جبکہ فیزٹو کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر فزیبیلٹی سٹڈی جاری ہے جس کے تحت فیز ٹو زندہ حقیقت بن کر جلد سامنے آنیوالا ہے۔پریس کلب میں فٹنس سنٹر کے قیام کے لئے مشینری آچکی ہے جبکہ صحافی کالونی ہربنس پورہ کا کنٹرول پی جے ایچ ایف کے رولز کے تحت دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔کالونی میں سیکیورٹی، صفائی اور بجلی کی ترسیل کے انتظامات بہتر بنائے جارہے ہیں اور قربانی کے دنوں میں الائشیں ٹھکانے لگانے کا بندوبست بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا کہ شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین اور ان کے حواری اگلے سال بھی اپنی ناکامی کو دیکھتے ہوئے بے بنیاد الزامات پراتر آئے ہیں لیکن ہم ارشد انصاری کی قیادت پر مکمل اعتمادکرتے ہوئے شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ منتخب قیادت کی عزت کرنا سیکھیں بصورت دیگر ان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔پی یو جے کے لیڈروں شہزاد حسین بٹ، نعیم حنیف اورفیصل درانی،عامر سہیل اور دیگر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پر شکت خوردہ پروگریسو گروپ کے نام نہاد سابق چیئر مین اور نام نہاد لیڈروں و دیگر افرادکے خلاف پریس کلب کی گورننگ باڈی کو ایکشن لینا چاہئے۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر میاں اسلم ،سیکرٹری فیضان بنگش، سابق صدر خواجہ نصیر،جرنلسٹ گروپ کے راہنما عمران احمد شیخ نے کہا کہ دی نیوز کے مرحوم نیوز ایڈیٹر روو ¿ف شیخ کی انشورنس کلیم ہڑپ کرنے والے واٹس ایپ پی یو جے کے نام نہاد لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں، ایمرا کے لیڈروں آصف بٹ، عابد خان،شوکت علی،اینکا کے لیڈروں رضوان انور،اقبال ملک،فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پرویز الطاف اور لیڈرعمرشریف نے کہا کہ ہم سب ارشد انصاری کے ساتھ ہیں اور ان کی قیادت میں صحافی برادری کی تعمیر و ترقی کے اقدامات کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔

اجلاس کے شرکاءمیں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، شاہد چوہدری،راناطاہر،قاسم رضا، پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری رانا محمد عظیم،پی یوجے کے صدور شہزاد حسین بٹ، نعیم حنیف،جنرل سیکرٹری پی یوجے فیصل درانی،ایمراءکے صدور آصف بٹ،شوکت علی،پنجاب پریس گیلری کے صدر میاں اسلم،سیکرٹری فیضان بنگش، عامر سہیل، عامربٹ، عابد خان، عباس نقوی، فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہورکے سیکرٹری جنرل پرویزالطاف،سابق سیکرٹری پریس کلب افضال طالب، احمد قریشی، تنویر چوہدری،اسد اقبال، آصف جٹ، شاہد علی، عباس نقوی، احتشام، عمران احمد شیخ، بابروسیم،ناصر رضا، ملک اقبال، قاضی طارق، نوازطاہر، منوربٹ، عمرشریف، صداقت مغل، قمرالزمان بھٹی، شفیق الرحمن، عامرسلامت، چوہدری ذوالفقار، خرم شہزاد پاشا، بدرظہورچشتی، صلاح الدین اولکھ سمیت سینئرصحافیوںوممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق صدرلاہور پریس کلب اعظم چوہدری جو اجلاس میں شرکت نہ کرسکے تاہم انھوںنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply