ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

قومی اسمبلی اجلاس، پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر قرارداد پیش کر دی گئی قومی اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے پیش کی،سحر کامران کا کہنا ہے تھا کہ ارشد ندیم کو اولمپکس میں کامیابی اور سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ” ارشد ندیم نے 92.97 میٹر جیولین تھرو پھینک کر پیرس اولمپکس 2024ء میں ریکارڈ قائم کردیا ہے، ایوان ارشد ندیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ارشد ندیم کی بھرپور عزت افزائی کرے، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اُٹھائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو”. ارشد ندیم نے حکومت ،اپوزیشن کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا، متفقہ قرارداد منظور قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کی گئی ہے،قومی اسمبلی میں قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کے لئے حکومت و اپوزیشن ایک پیج پر آ گئے، وزیر قانون نے قرارداد پیش کی تو اپوزیشن نے بھی حمایت … ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش پڑھنا جاری رکھیں