کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

0
66

کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے، شاباش چیمپئن۔

پاکستان کی افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے بھی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے پی سی بی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’شاباش ارشد ندیم، ہمیں آپ کے ریکارڈ تھرو اور گولڈ میڈل پر فخر ہے-

دوسری جانب ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ پوری قوم کا شکریہ ،رات کو جاگ کر میرے لیے دعا کی اور اللہ تعالی نے ان سب کی دعاؤں سے مجھے گولڈ میڈل سے نوازا ۔

ارشد ندیم نے کہا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مجھے کہنی اور گھٹنے کی انجری تھی، طبی ماہرین کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بہت کام کیا پاکستان اسپورٹس بورڈ،پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکریہ جنہوں نے سہولیات دیں، مجھے انجری بھی تھی اور فینز چاہتے تھے کہ گولڈ میڈل جیتوں، پوری امید کے ساتھ آیا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے گولڈ میڈل جیتوں گا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا انجری کی وجہ سے نہیں تھے، اگر وہ ہوتے مقابلے میں تو اور بھی مزہ آتا میں حکومت سے کہوں گا کہ ہمیں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دی جائیں، انشااللہ ترکی میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے اولمپکس سے پہلے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جرمنی بھجوانے کیلئے تیار ہیں۔


صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم کو دو سال کے لیے ذاتی خرچ پر جرمنی بھجوانےکو تیار ہوں پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ گولڈ میڈلز جیتتے رہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے

رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لےجایا جائے گا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہےارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

Leave a reply