پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوا دیا ہے جبکہ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی جبکہ صادق سنجرانی کا شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام اپنے جیب سے دینے کا اعلان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے
جبکہ صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا، ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دیکھائی، اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گے.
خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6 تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا ۔ پانچویں باری میں ان کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ارشد اور نیرج کے درمیان آخری تھرو تک گولڈ کیلئے کشمکش رہی، جب چوتھے نمبر پر آنے والے جولین ویبر نے اپنی آخری تھرو 79.01 میٹر کی، کی تو اس کے ساتھ ارشد ندیم کا میڈل یقینی ہوگیا اور پھر جیکب ویڈلیج بھی ارشد ندیم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔
آخری باری میں ارشد ندیم کو 88.17 میٹر سے بڑی تھرو کرنا تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ملی اور ان کی آخری تھرو 81.86 میٹر کی رہی جس کی وجہ سے نیرج چوپڑا گولڈ اور ارشد ندیم سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ۔