پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کے ذریعے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ میڈل جتوا دیا۔
فائنل میں 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں سب سے پہلے گرینیڈا کے پیٹر اینڈرس نے 84.70 میٹر، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشور نے 86.16 میٹر کی تھرو کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو فاؤل ہوئی، اور فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 میٹر کی تھرو کی۔پاکستان کے ارشد ندیم اور جرمنی کے جیولین ویبر کی پہلی تھرو ناکام رہی، لیکن ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو میں 92.97 میٹر کی پھینک کر نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ ناروے کے ایندریاس تھورڈکلسین کا 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں قائم 90.57 میٹر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے، اور ارشد ندیم کی پرفارمنس نے ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ ارشد ندیم کی کامیابی نے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم آج فائنل مقابلے میں میدان میں اترے تھے ، انہوں نے ملک کے لئے میڈل جیتا،۔ فائنل میں 12 کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو تھی ۔ کھلاڑی، فنکار، اداکار، اور سیاستدان سب ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ ان کی اہلیہ نے کہا کہ "ہمارے ساتھ ساتھ پورا ملک ارشد کی کامیابی کے لیے دعا کر رہا ہے، محلے کے لوگ بھی ان کی کامیابی کے لیے دعاگو تھے۔”فائنل مقابلے میں تمام 12 ایتھلیٹس نے تین، تین بار جیولین پھینکیں


ارشد ندیم کی والدہ کی قوم سے دعا کی اپیل، بیٹے کی کامیابی کے لیے پر امید
میاں چنوں میں قومی کھلاڑی ارشد ندیم کی والدہ نے قوم سے اپنے بیٹے کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم پہلے بھی پاکستانی قوم کی دعاؤں سے سیمی فائنل سے فائنل میں پہنچا ہے، اور اب وہ ایک بار پھر قوم کی دعاؤں کے سہارے پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔ارشد ندیم کی والدہ نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کرے گا اور وہ پاکستان کے لیے میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کامیابی کے لیے دعائیں کر رہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو کامیاب کرے گا۔

شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا.وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کی جانب سے جیولین تھرو میں اولمپک میڈل جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اولمپک کی 118 سالہ ہسٹری میں منفرد تاریخی ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم آپ ڈھیروں مبارکباد کے مستحق ہیں۔شاباش ارشد ندیم ،آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا.پاکستان کو 32 سال بعد گولڈ میڈل دینے پر ہر پاکستانی آپکا شکرگزار ہے۔اولمپک میں تاریخ رقم کر کے آپ نے ثابت کیا کہ ارادے مضبوط ہوں تو ناممکن ممکن بن جاتا ہے۔قوم کے بیٹے اولمپئین ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں ہم سب کو ناز ہے۔

Comments are closed.