fbpx

آرٹس کونسل کراچی میں کورونا ویکسین لگانے کے بہترین انتظامات ہیں ، نعیم بخاری

معروف ٹی وی اینکر اور سابق چیئر مین پی ٹی وی نعیم بخاری نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حکومت سندھ کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی میں قائم کووڈ 19 ہیلتھ سینٹر سے کورونا کی ویکسین لگوالی ۔ ویکسین لگوانے کے بعد اُنہوں نے کہا کہ یہاں بنا وقت ضائع کیے منٹوں میں تمام کاروائی مکمل کی گئی ، آرٹس کونسل کراچی میں کورونا ویکسین لگانے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی میں ویکسین لگانے کے لئے موجودہ عملہ نہایت اچھے طریقے سے پیش آرہا ہے ہمیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں حکومت سندھ کے تعاون سے 17مارچ سے ممبران کے لئے ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئر صحافی مجاہد بریلوی ، ناصر بیگ چغتائی ، جاوید اصغر چوہدری ، امین یوسف ، ادیب مبین مرزا ، اداکار عدنان شاہ ٹیپو ، سیفی حسن ، اورنگزیب لغاری ، قدسیہ اکبر ، زاہدہ حنا ، عبدالرحیم سومرو ، ڈاکٹر فوزیہ خان ، خالد چاچڑ سمیت مختلف شخصیات نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے کرونا کی ویکسین لگوائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.