آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں قائم کووڈ 19 ویکسینیشن سینٹر میں 50سال کی عمر کے ممبران کی ویکسینیشن کا آغاز

0
26

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں حکومتِ سندھ کے تعاون سے قائم کووڈ 19ویکسینیشن سینٹر میں اب تک 60سال کی عمر کے ممبران کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔ لیکن اب اس سلسلے کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ وہ ممبران جن کی عمر پچاس برس ہے وہ بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں معروف شوبز شخصیات صحافی سیاسی و سماجی شخصیات نے آرٹس کونسل کراچی میں قائم ویکسینیشن سینٹر سے ویکسین لگوائی۔
معروف اداکار نبیل۔۔گلوکار فاخر۔۔گلوکارہ روبینہ قریشی۔۔سینئر اداکار سید محمد احمد، ایاز خان، کیف غزنوی کی والدہ، اداکار بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز، فلمساز حسن زیدی، معروف صحافی وسعت اللہ خان، اویس توحید، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سابق میئر کراچی وسیم اختر کی اہلیہ سیکرٹری فائننس نائلہ واجد اور سیکرٹری کلچر اینڈ ٹوازم اکبر لغاری سمیت دیگر ممبران آرٹس کونسل کراچی کی بڑی تعداد نے کرونا سے بچائو کا ٹیکہ لگوایا۔ اداکار ایاز خان نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیاں تو ہوتی ہی ہیں لیکن ایسی بہترین میڈیکل سہولت دینے میں بھی آرٹس کونسل بازی لے گیا ہے۔ دیگر فنکاروں نے بھی آرٹس کونسل کی بہترین سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a reply