آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میوزک پروڈکشن نے صوفی راک گانا ”لاہوتی “ ریلیز کردیا

0
29

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی فنون و لطیفہ کے فروغ کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہے ، اِسی ضمن میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میوزک پروڈکشن کی جانب سے گلوکاروں کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں ،
آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی دی ایکما بینڈ کی جانب سے پہلا اوریجنل سانگ ”لاہوتی“ ریلیز کردیا گیا ،صوفی ازم اور راک میوزک کے زبردست امتزاج پر مبنی ”لاہوتی“ گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی،لاہوتی گانا ”ایکما دی بینڈ“ کے گلو کار ارمان رحیم نے گایا ہے ،
گانے کی کمپوزیشن معروف گٹارسٹ عدنان آفاق نے کی ہے جبکہ تحریر ظہیر ظرف نے کیا ہے ۔
ایکما دی بینڈ کے دیگر ممبران میں مصطفی بلوچ ،شاہد رحمان،شمس العارفین ،مزمل عبدالصمداور ذیشان پرویز شامل ہیں ،واضح رہے کہ لاہوتی گانا آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی دی ایکما بینڈ کی البم ”لاہوتی“ کا پہلا اوریجنل سانگ ہے۔

Leave a reply