ہائیکورٹ میں آریان کی اننیا کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت
منشیات کیس میں گرفتاربالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں واٹس ایپ چیٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آریان کے وکلا نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا رخ کیا بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے اپنے وکلا کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ تفتیشی افسر کی جانب سے ان کی واٹس ایپ چیٹس جس طرح پیش کی گئی ہیں وہ بالکل غلط ہے، این سی بی نے ایسا اس لیے کیا تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث ٹھہرایا جائے۔
این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید
انہوں نے اپیل میں مزید کہا کہ این سی بی نے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایا وہ دراصل پرانی چیٹ ہے، کسی بھی طرح ان مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کوئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔
آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
خیال رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی ضمانت کی درخواست کی سماعت پر این سی بی کی جانب سے عدالت میں آریان اور اداکارہ اننیا پانڈے کی واٹس ایپ چیٹ پیش کی گئی تھی جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔
بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے
واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔