سشانت کی موت کا اثر، لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

بہار:سشانت کی موت کا اثر، لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی افسوس ناک خود کشی ریاست بہار کے نوجوانوں پر بری طرح اثر انداز ہونے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت سے اثر لیتے ہوئے نالندہ ضلع اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

رپورٹس کے مطابق بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانے کے علاقے میں منگل کو ایک طالب علم نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، لودی پور گاﺅں میں اوما شنکر لال کے 14 سالہ بیٹے گوتم کمار کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔

لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی رنجیدہ تھا، اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔ دوسری طرف پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.