"کھرا سچ” آتے ہی چھا گیا”ریٹنگ بڑی تیزی سے بڑھنے لگی،لوگوں کے دلوں میں چاہت بڑھنے لگی

0
42

لاہور:”کھرا سچ” آتے ہی چھا گیا”ریٹنگ بڑی تیزی سے بڑھنے لگی،لوگوں کے دلوں میں چاہت بڑھنے لگی ،فیک نیوز اور فیک تجزیوں اور تبصروں کا شاید ختم ہونے والا ہے کہ سچ نے اپنی حقیقت ثابت کردی ہے، جو کچھ بھی ہے سچ ہمیشہ غالب ہی رہتا ہے اور صحافت کے میدان میں تواس کی بڑی ہی اہمیت ہے،چند دن پہلے سُنا تھا کہ فیک کے مقابلے میں‌ سچ آرہا ہے اورآج سُنا ہےکہ سچ چھا گیاہے

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت گفتگو ہورہی ہے جس میں‌ شائقین کہتے ہیں‌ کہ معروف صحافی سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان جو کہ ہمیشہ سچ کی دعوت کے ساتھ میدان صحافت میں اترتے ہیں اور اس سچ کی بنیاد پران کا خصوصی پروگرام جسے "کھرا سچ” کے نام سے دنیا جانتی ہے ،آتے ہی سب کے دلوں کی دھڑکن بن گیا ہے

"کھراسچ "پروگرام جو کہ پی این این پر اپنا رنگ جماتے ہوئے تیسرے ہفتے میں‌ داخل ہوگیا ہے اور اس وقت کم ترین وقت میں بڑی تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس کی ریٹنگ بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے

اس وقت پی این این پراس کی ابتدا تیسرے ہفتے میں داخل ہوئی ہے اور اس کی ریٹنگ 0.3 کی حد کو پارکرنے والی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دیگرقومی ٹی وی چینلز جو کہ پہلے ہی بہت زیادہ انویسٹمنٹ کے ساتھ اپنی ریٹنگ بڑھانے میں لگے ہیں‌ ایسے لگ رہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک پی این این کی ریٹنگ ان معروف میڈیا برانڈز کو پار کرجائے گی

دیگر ٹی وی چینلز کی ریٹنگ کچھ اس طرح ہے دنیا نیوز اس وقت 0.38 ،ایکسپریس ٹی وی 0.41 ، اے آر وائی 0.73 اور جیو نیوز1.17 ہے

یہ بھی یاد رہے کہ معروف صحافی نے پی این این پر کچھ زیادہ نہیں‌ بلکہ دو ہفتوں میں چند پروگرام ہی کیئے جن میں سے ایک پروگرام مری پر سپیشل کیا، ایک منی بجٹ پر، ایسے شاہد خاقان عباسی کا انٹرویو کیا اور اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا انٹرویو کیا تھا

پی این این پر "کھرا سچ ” پروگرام میں حنا پرویز بٹ اور مسرت جمشید چیمہ تھیں جبکہ ایک میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی تھے اور ایسے ہی ایک میں بلاول زرداری کا ترجمان ۔مسرت جمشید تھیں

Leave a reply