پاک سرزمین پارٹی پھلنے پھولنے لگی بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے بڑے بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہوگئے

0
32

کراچی :پاک سرزمین پارٹی پھلنے پھولنے لگی بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے بڑے بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی کے سابقہ الیکشن سیل انچارج اور موجودہ کورنگی ٹاؤن ممبر ندیم اختر کی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس آمد صدر پی ایس پی انیس قائمخانی سے ملاقات اور پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس موقع پر ممبر سی ای سی سید شاکر علی ممبر نیشنل کونسل شیراز وحید ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر نجم مرزا ڈسٹرکٹ ممبر سعد صدیقی بھی موجود ہیں

یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی اوراندرون سندھ کی بہت بڑی پارٹی بن کرابھررہی ہے، بڑی تعداد مین دوسری جماعتوں کے لوگ چھوڑ کراس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اوراسی رفتار کی بنیاد پراب یہ رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی اگلے الیکشن میں کراچی میں بہت زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہوجائے

Leave a reply