حسب سابق وحسب روایت مریم نواز اپنے بیانیے سے پھرمنحرف ہوگئیں

0
33

لاہور: حسب سابق وحسب روایت مریم نواز اپنے بیانیے سے منحرف ہوگئیں اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تسلیم کیا ہے کہ اپنے بیانیے سے منحرف ہوگئیں ،

ذرائع کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کہتے ہیں‌ کہ لگتا ہے جو پیغام شہباز شریف کو پہنچا تھا وہ مریم نواز کو بھی پہنچ چکا ہے ، اس کو این آر او تو نہیں کہا جاسکتا لیکن انڈر سٹینڈنگ ضرور کہوں گا ،

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز درجنوں بار تاریخ دے چکی تھیں کہ عمران خان کی حکومت آج نہیں رہے گی ، دس دن نہیں چلے گی ، آر ہوا پار ہوا ، نومبر میں حکومت گئی دسمبر میں گئی لیکن آج اپنے انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کرلیا کہ وہ حکومت کو 5 سال پورے دیں گے ،

عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ اب یہ حکومت گرانے کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ صرف اس حد تک رہیں گے کہ یہ جیلوں میں نہ جائیں اور لوٹا ہوا مال ان سے واپس نہ لیا جائے

Leave a reply