اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا پر نیا الزام عائد کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔

اسد خٹک نے لکھا کہ لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟

جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.