اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

0
40

اسد خٹک کی وینا ملک کے خلاف درخواست، وزارت خارجہ نے جواب میں کس کو دیا بڑا جھٹکا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی دو بچوں کو پاکستان منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد خٹک کی درخواست پر سماعت کی ،وزارت خارجہ نے اسد خٹک کی درخواست کو حقائق کے منافی قرار دے دیا وزارت خارجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد خٹک کی درخواست خارج کی جائے، ڈی جی وزارت خارجہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب کی کاپی اسد خٹک کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا

اسد خٹک کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ دبئی عدالت کے حکم کے باوجود وینا ملک نے بچوں کو پاکستان منتقل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا

واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ابرام اور امل ہیں جو فی الحال اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا

وینا ملک نے بھی سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی آڈیو وائرل

امریکی بچوں کا دبئی سے اغوا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں اسد خٹک

وینا ملک کو سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

دبئی کورٹ سے وینا ملک کی گرفتاری کے وارنٹ جلد جاری ہوجائیں گے اسد خٹک کا دعویٰ

بچوں کے اغوا میں یواے ای کے قونصل جنرل ملوث ہیں اسد خٹک کا دعویٰ

Leave a reply